بسم اللہ الرحمن الرحیم
تو صیف امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
♦♦♦
اللہ سبحان تقدس نے ارشاد پاک فرمایا
-
اور ہم نے آپ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
-
اور تمہارے رسول تمہارے لیے بڑے حرص کرنے والے لالچ کرنے والے ہیں اور مومنین کے لیے رؤف اور رحیم ہیں۔
-
اے نبی غیب کی خبریں دینے والے۔
-
اور جان لو کہ تمہارے رسول تمہارے درمیان موجود ہیں۔
-
اور اپنی آوازیں نبی کی آواز سے نیچی رکھو اور بے خیالی میں بھی اونچانہ بولو ورنہ تمہارے اعمال ضائع کردیۓ جائیں گے۔
-
اور ہم نے آپ کے لیے آپ کے ذکر کو بلند کردیا۔
-
اور اے نبی ہم نے آپ کوگواہ بنا کر بھیجا ہے اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر اور لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے والا اور روشن چمکتا سورج بنا کر بھیجا ہے۔
-
اور تم اطاعت کرو اللہ کی اور رسول کی۔
-
اور آپ فرمادیجئے کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ انہیں اپنا محبوب بنالے تو انہیں چاہیے کہ آپ سے محبت کریں آپ کی اتباع کریں۔
-
اگر لوگ اپنی جانوں پر ظلم کریں اور تمہارے حضور حاضر ہو کر اللہ سے مغفرت طلب کریں اور رسول بھی ان کے لیے استغفار کریں تو اللہ کو توبہ قبول کرنے والا پائیں۔
-
بیشک میں تمہارے لئے اللہ کا امانت دار رسول ہوں تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔