حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرماای3

  1. حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! کہ صبح و شام نہیں، مگر زمین کا ایک ثکڑا دوسرے کو پکارتا ہے آج تجھ پر کوئی نیک بندہ گزرا جس نے تجھ پر نماز پڑھی یا ذکر الٰہی کیا اگر وہ ہاں کہے تو اس کے لئے اس سبب سے اپنے اوپر بزرگی تصور کرتا ہے۔ 
  2. حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! نماز جنت کی کنجی ہے اور نماز کی کنجی طہارت ہے۔
  3. فرمایا! جو طہارت کر کے اپنے گھر سے فرض نماز کے لئے نکلا اس کا اجر ایسا ہے جیسا حج کرنے والے حرم کا اور جو چاشت کے لئے نکلا اس کا اجر عمرہ کرنے والے کی مثل ہے اور ایک نماز دوسری نماز تک کہ دونوں کے درمیان میں کوئی لغو بات نہ ہو علیّٰن میں لکھی ہوئی ہے یعنی درجہ قبول کو پہنچی ہے۔
  4. فرمایا! جس نے وضو کیا جیسا حکم ہے اور نماز پڑھی جیسی نماز کا حکم ہے تو جو کچھ پہلے کیا ہے معاف ہوگیا۔
  5. فرمایا! جو اللہ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے اس کے ایک نیکی لکھتا ہے اور ایک گناہ معاف کرتا ہے اور ایک درجہ بلند کرتا ہے۔
  6. فرمایا! جو تنہائی میں دو رکعت نماز پڑھے کہ اللہ اور فرشتوں کے سوا کوئی نہ دیکھے۔ اس کے لئے جہنم سے برات لکھ دی جاتی ہے۔
  7. فرمایا! ہر شے کے لئے ایک علامت ہوتی ہے ایمان کی علامت نماز ہے۔
  8. فرمایا نماز دین کا ستون ہے جس نے اسے قائم رکھا دین قائم رکھا اور جس نے اسے چھوڑ دیا دین کو چھوڑ دیا۔
  9. حضرت ابوزر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جاڑوں (سردی) میں باہر تشریف لے گئے پت جھاڑ کا زمانہ تھا۔ دو ٹہنیا پکڑ لیں پتے گرنے لگے فرمایا اے ابوزر میں نے عرض کی لبیک یارسول اللہ فرمایا! مسلمان بندہ اللہ کے لئے نماز پڑھتا ہے تو اس سے گناہ ایسے گرتے ہیں جیسے اس درخت سے یہ پتے۔