عطا کیا ہم کو عرس منانے کا شرف
آپ کی نظر عنائیت پے لاکھوں سلام
قرآن پاک پڑھے کوئی بھی نیک کام کریں درود شریف پڑھے نفل نماز پڑھے صدقہ دیں سخی لجپال کا عرس پاک ہے۔ وہ بھی آئیں گے محفل میں ذرا ان کی محفل سجا کر تو دیکھیں۔
منقبت: بحضور شہنشاہ صداقت حضور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
رفاقت میں سخاوت میں شرافت میں عبادت میں
بج رہا ہے ڈنکا سارے عالم میں صدیق اکبررضی اللہ عنہ کا
زمانہ کیا کر سکے گا تعریف آپ کی رضی اللہ عنہ یا شاہ نقشبند رضی اللہ عنہ
قلم قاصر ہے لکھنے سے نام صدیق آکبر رضی اللہ عنہ کا
ذرہ ذرہ کھل جائے گا کائنات کا اس پر
بن جائے گا جو گداہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا
ہر سلسلے کو مل رہی ہے ضیاء فیض صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے
اللہ نے اونچا کیا ہے مقام صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا
مال دیا جسم دیا جو تھا سب کچھ دیا
ادا نہ ہو سکے گا احسان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا
قرآن میں حدیث میں تاریخ اسلام میں
تابندہ پائندہ ہے نام صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا
کوئی کسی کا کوئی کسی کا کہلاتا ہے جہاں میں
شکر ہے کہ ہے فیاض سگ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا