حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
* مدینہ کے راستوں پر فرشتے پہرہ دیتے ہیں، اس میں نہ دجّال آۓ نہ طاعون
محبوبِ ربُ العالمین - - - سیّدُالمرسلین - - - امامُ الا واصیلین
حضور کائنات،نور کائنات، فیض جان کائنات، منبع، نبوت ولائیت
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت پیارے اعلیٰ اولیٰ فرمان مقدس
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد پاک فرمایا:
-
یعنی مجھ کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک ایسا وقت بھی ہوتا ہے جس میں ملک مقرب اور نبی مرسل نہیں سماتے- (یعنی قرب، وسل کا وقت)
-
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد پاک فرمایا کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے-
-
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس چیز کو پیدا کیا- ارشاد پاک فرمایا! اے جابر اللہ نے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا فرمایا! جس وقت آدم علیہ السلام پانی اور مٹی کے درمیان تھے میں اس وقت بھی نبی تھا-
-
فرمایا! جو کچھ میں دیکھتا ہوں وہ اگر تم دیکھو تو ساری زندگی سجدے سے سر نہ اٹھاؤ-
-
تو دنیا میں اس طرح ذندگی گزار کہ گویا مسافر ہے یا راہ گیر- (بخار شریف)
-
ہر ایک آدمی کو قیامت کے دن بارگاہ خداوندی میں کھڑا رکھا جاۓ گا- یہاں تک کہ اس سے پانچ چیزوں کا سوال نہ پوچھ لیا جاۓ-
١۔۔۔۔۔۔۔ اس کی عمر کے بارے میں کہ کس کام میں بسر کی
٢۔۔۔۔۔۔۔ اس کی جوانی کی بابت کہ کس کام میں بوسیدہ کی
٣۔۔۔۔۔۔۔ اس کے مال کی بابت کہ کہاں سے کمایا
۴۔۔۔۔۔۔۔ اور کس چیز پر اسے خرچ کیا
۵۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنے علم پر کیا عمل کیا- (ترمذی شریف)
-
خوشی ہواس شخض کو جس نے اپنے نامہ عمال میں کثرت سے استغفار پائی- (ابن ماجہ ونسائی)
-
خدا نے اُس مرد کا عذر زائل کردیا جس کی عمر لمبی کردی یہاں تک کہ اسے ساٹھ سال تک پہنچا دیا- (بخاری شریف)
-
ایک شخص نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہو کر عرض کی، یارسول اللہ آپ اُس مرد کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں جس نے ایک گروہ کو دوست رکھا اور وہ ان سے ملا نہیں- آپ نے فرمایا! ہر انسان قیامت کے دن اس کے ساتھ اٹھے گا جس کو اس نے دوست رکھا ہے- (بخاری و مسلم)
-
اگر دنیا اللہ کے نزدیک ایک مچھر کے بازو کے برابر وقعت رکھتی تو وہ کسی کافر کو اس کا ایک گھونٹ نہ پلاتا